ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی سے آلوکی قیمت ہوئی 1روپے کلو؛ کسانوں کے ساتھ کانگریس رکن اسمبلی لوگوں کو مفت آلو تقسیم کرنے پرہوئے بضد ؛ 30گرفتار

نوٹ بندی سے آلوکی قیمت ہوئی 1روپے کلو؛ کسانوں کے ساتھ کانگریس رکن اسمبلی لوگوں کو مفت آلو تقسیم کرنے پرہوئے بضد ؛ 30گرفتار

Fri, 16 Dec 2016 22:19:25  SO Admin   S.O. News Service

اندور:16/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نوٹ بندی کی وجہ سے آلو کی پیداواری کرنے والے کسانوں کو بھاری نقصانات کی وجہ سے عام باشندوں کو مفت آلو تقسیم کی مانگ پر بضد مقامی کانگریس ممبر اسمبلی جیتو پٹواری سمیت تقریبا 30مظاہرین کو پولیس نے آج یہاں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پٹواری اور دیگر مظاہرین کو ضلع مجسٹریٹ دفتر سے گرفتار کیا گیا جب وہ آلو پیداواری کسانوں کے ساتھ مبینہ طور پر اشتعال انگیز احتجاج کر رہے تھے۔ راؤ علاقے کے کانگریس رکن اسمبلی اس مانگ پر اڑے تھے کہ انہیں کسانوں کے ساتھ شہر کے راج باڑا چوراہے پر عام لوگوں کو مفت آلو تقسیم کرنے دیا جائے، جبکہ پولیس اور انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ گرفتاری سے پہلے پٹواری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نوٹ بندی کے سبب مقامی تھوک منڈی میں آلو کی قیمت گر کر ایک روپے فی کلو گرام پر پہنچنے سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے،کسانوں کو لگ رہا ہے کہ آلو کی فصل کو منڈی تک لے جانے کا خرچ اٹھا کر اپنا خسارہ بڑھانے سے بہتر ہے کہ اسے عام لوگوں کو مفت تقسیم کر دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے بھاری نقصانات کی مار جھیل رہے آلو پیدا کرنے والے کسانوں کے مفاد میں حکومت کو فورا مناسب قدم اٹھانا چاہیے۔ پولیس نے کانگریس ممبر اسمبلی کی قیادت میں آلو کی پیداوار کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر راج باڑا اور اس کے قریبی علاقوں میں جگہ جگہ بیرکیڈ لگا کر باڈی بلڈروں انتظام کئے تھے۔ پولیس نے ٹریکٹروں میں آلو کی بوریاں لاد کر مظاہرے کے لئے نکلے زیادہ تر کسانوں کو راج باڑا پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا تھا۔
 


Share: